62

ٹرانس جینڈر کمیونٹی بنانے۔ پروموٹ کرنے کے نتائج

ٹرانس جینڈر کمیونٹی بنانے۔ پروموٹ کرنے کے نتائج

تحریر: محمد عاصم حفیظ

“اسلام آباد” ایڈز کا ” دارالحکومت” بننے لگا مغربی سرمایہ کاری کی واپسی کاوقت۔۔۔۔ اب مہنگا علاج خریدیں- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق دارالحکومت میں جنوری سے اکتوبر تک ایچ آئی وی کے 519 مثبت کیس سامنے آئے ہیں، نئےکیسز میں زیادہ تر تعداد نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سراؤں کی ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں کچھ برسوں سےنوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلا ہے، بڑھتے مریضوں کے سبب پولی کلینک اسلام آباد میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر بنارہے ہیں۔ پمز ایچ آئی وی ٹریٹمینٹ سینٹر کی انچارج ڈاکٹر نائلہ بشیر نے بتایا کہ پمز میں 4500 سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو مریض رجسٹرڈ ہیں، کووڈ کے دنوں سے ہم جنس پرست مردوں کے ایچ آئی وی میں مبتلاہونا سامنے آرہا ہے،

FIFA World Cup 2022 Qatar Live Streaming, Watch Online FIFA World Cup 2022 Qatar Live Streaming,CricHD

مرد ہم جنس پرستوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔نیشنل ایڈزکنٹرول پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے496 نئےکیس رجسٹر ہوئے ہیں، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظرآرہی ہے۔نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔یہ تو خبر ۔۔ جی ہاں یہی تو ہونا تھا

قوانین بناؤ ۔ ہم جنس پرستی کو فروغ دو ۔ تحفظ دو ۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی آڑ میں ان کے لیے پناہ گاہیں بناؤ ۔ ان کے لیے ورکشاپس رکھو ۔ میڈیا پر کوریج دو۔ انہیں فنڈز دو۔ ہم جنس پرستی کو گلیمرائز کرو ۔ اس موضوع پر جوائے لینڈ فلمیں بناؤ ۔ اور اب بھگتو۔اب کروڑوں کے فنڈز ایڈز کنٹرول کے لیے لگاؤ۔ سینکڑوں نوجوانوں کے مہنگے ترین علاج کے لیے قومی وسائل استعمال کرو ۔۔ انہی مغربی ممالک سے مہنگا علاج خریدو ۔۔ ان کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ادائیگیاں کرو ۔۔

عقل کے اندھوں مغربی ایجنڈا تمہیں تباہ کرنے کے لیے ہوتا ہے ۔ تمہاری معاشرت۔ تمہارا سماج ۔ تمہاری صحت ۔ تمہارے وسائل اور سب کچھ ۔ پہلے سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔ ایک مخصوص کلچر کو فروغ دے کر ۔ اس سے پھر نتائج سامنے آتے ہیں جس سے ان کی سرمایہ کاری کا ریٹرن ملتا ہے ۔ ان سے پھر ادویات خریدتے ہیں ۔ اپنے وسائل انہیں دیتے ہیں ۔ اور ٹرانس جینڈر ۔ عورت مارچ جیسے اقدامات کے نتائج بھگتنے کا وقت ہوا چاہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں