103

پاکستان ٹیلی ویژن 58 برس کا ہوگیا

پاکستان ٹیلی ویژن 58 برس کا ہوگیا

تحریر ۔ خالد حسین
تصاویر۔علی گلاب
پاکستان ٹیلی ویژن کی 58 ویں سالگرہ 26 نومبر کوجوش وخروش اور دھوم دھام سے منایا گیا پی ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ملک میں 26 نومبر 1964 کو ہوا تھا اور کامیابیوں کا یہ سفر 58 برس کا مکمل ہوچکا ہے خوشی کے اس موقع پر ملک بھر کے ٹیلی ویژن مراکز سے پروگرامز اور شوز پیش کئے گئے

اسی طرح کوئٹہ مرکز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور یہاں سے بھی لائیو شوز اور پروگرامز پیش کئے گئے سالگرہ کا سب سے بڑا اورگرینڈ شو گزشتہ روز جمال ترین کی ہدایات میں ریکارڈکیا گیا اس شومیں پی ٹی وی ، فلمز ، ریڈیو اور اسٹیج کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

یہ شو پہلے پی ٹی وی ہوم اور پھر پی ٹی وی بولان کی نشریات میں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا اس کے میزبانی کے فرائض ملک کے دو مشہور و معروف فنکاروں شائستہ صنم اور امان اللہ ناصر نے انجام دئیے شومیں جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، پروگرام منیجر سید فہیم شاہ ، پی ٹی وی بولان ہیڈ جواد علی ہزارہ سمیت بلوچستان کی پہلی پی ایچ ڈی خاتون میڈم زینت ثناء اورمیڈم دردانہ بلوچ نے بحثیت مہمان خاص شرکت کی

شو میں اختر چنال ، مسکان ملک ، افضل مراد، حیدر شاہوانی ،کلثوم نور، کہکشاں خان ، پروین رانی ،تاج محمد تاجل ، کومل خان ،ریا ض ساگر ، کلیم اللہ اچکزئی ، خلیل کاسی ، صداقت بٹ ، اے ڈی بلوچ،محسن شکیل ،

رمضان شاد ، شاہ تاج ،مہراج ،شمائلہ عمران ،عمر فاروق، فراز مری ، لالامحمد انور،جہانگیر خان ، حمید علی زئی سمیت دیگر فنکار شریک ہوئے اس شو میں اختر چنال ، کلثوم نور ، کہکشاں خان ، پروین رانی ، شمائلہ عمران،شاہ تاج ، مہراج نے گیت پیش کئے

اور اپنی آواز کا جادو جگا یا اس موقع پر سینئر اور صوبے کے اُبھرتے ہوئے فنکاروں میں یادگاری تحائف ، دستار، لونگی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے فنکاروں نے اس رنگا رنگ شو میں اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،

پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اختر چنال کراچی سے تشریف لائے اور ماضی میں ملک وایشیا ء کے مشہو ر ومعروف بلوچی گلوکار بابافیض محمد بلوچ ( مرحوم) کا شہرت یافتہ گیت

(اے ناز حسن والاتیرے عشق نے ہم کومارا) پیش کیا اس گیت پر صوبے کی مشہور اداکارہ مسکان ملک نے شاندار ماڈلنگ کا مظاہرہ کیا جسے ناظرین بے حد پسند کیا شو میں عمر فاروق طنز و مزاح کا تڑکا لگایا

اور محسن شکیل نے سالگرہ کی نظم پیش کی اس موقع پر دردانہ بلوچ نے میڈم زینت ثناء کو پھول پیش کئے ، اختر چنال نے امان اللہ ناصر کو مردانہ اور شائستہ صنم کو زنانہ چادریں پیش کیں شو میں بریاض ساگر ،

کلیم اللہ اچکزئی ، خلیل کاسی کو اُن کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر پی ٹی وی کی جانب سے افضل مراد ، اے ڈی بلوچ لونگی اور دستار پہنائیں شو میں جنرل منیجر پی ٹی وی محمد ایوب بابئی نے اپنے

خطاب میں پی ٹی وی کی 58 سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی اور پی ٹی وی کی اہمیت پر اظہار خیا ل کیا اُنہوں نے صوبے کے فنکاروں کو مبارکباد پیش کی اور سالگرہ کا کیک کا ٹا اور شو میں فنکاروں کی دلچسپی کو سراہا اس گرینڈ شو کی تصاویر فراہم کرنے پر سینئر کیمرہ مین علی گلاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں

پی ٹی وی کی سالگرہ کے سلسلہ میں پی ٹی وی بولان کی صبح کی نشریات کے پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ تھے اور لائیو شو کے کمپیئرز میں غزالہ عثمان ، طاہرہ بلوچ ، کہکشاں خان ، پروین رانی ، تانیہ خان ،

شمائلہ چاکر ، سلمیٰ رند ، میڈم دردانہ بلوچ ، عائشہ ، روزینہ خان جب کہ مہمانوں میں جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، بولان ہیڈجواد علی ہزارہ ، پروڈیوسر شمس اللہ کاکڑ پی ٹی وی سی بی اے یونین کے ہیڈ آغا ناصر شاہ شریک ہوئے

اس لائیوشو میں لطیف فرہاد ، فراز بلوچ اور کہکشاں خان نے اپنی آواز میں گیت بھی پیش کئے سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں شام کی نشریات میں میر احمد کاکڑکی ہدایات میں لائیو شو بھی پیش کیا گیا۔

قارئین ۔ بات کرتے ہیں پی ٹی وی بولان کے براہوئی سنگل ڈرامے پڈی کی جس کا پرومو ناظرین کے لیے گزشتہ روز جاری کردیا گیا ہے اس سنگل پلے کو اے ڈی بلوچ نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایات اعجاز احمد بلوچ نے دی ہیں

ذاکر حسین کے خوبصورت فریم ورک کے ساتھ یہ سنگل ڈرامہ عنقریب براہوئی ٹائم میں پیش کیا جائے گا اس ڈرامے کے اہم کرداروں میں سینئر اداکار عبداللہ غزنوی ، منظور صابر ، علی سمالانی ، کہکشاں خان ،

بلقیس شاہوانی، نواز سائل اور نئے فنکار وں میں ثناء اللہ ، لعل محمد بنگلزئی شامل ہیں ڈرامے کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر فہیم شاہ ہیں اس ڈرامے کی ریکارڈنگ کو کامیاب بنانے کے لیے آڈیوانجنیئر محی الدین کاکڑ، پروڈکشن اسسٹنٹ منظور شاہوانی اور شبیر شہزاد نے بھی بھر پور حصہ لیا۔ پی ٹی وی بولان کے نوجوان اُبھرتے ہوئے

کمپیئرفرید خان نے اپنے لائیوشو میں پی سی بی اکیڈمی اور صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر ایک دلچسپ اور معلوماتی شو پیش کیا اُن کے ساتھ بطور مہمان کیمرہ مین عنایت اللہ اچکزئی سپورٹس صحافی شریک تھے

اس لائیو پروگرام کے پروڈیوسر میر احمد کاکڑ تھے ۔حسین بخش ساجد جو25 سال سے زائد عرصہ سے پی ٹی وی سے وابسطہ ہیں وہ ادبی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہیں ریڈیو ، ٹی وی سے بحثیت شاعر ، کمپیئر ،ادیب منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ اب تک اُن کے 4 ادبی شاہکار چھپ چکے ہیں

اس سال 23 مارچ کے موقع پر اُن کی اعلیٰ ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت بلوچستان نے اُنہیں ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔پی ٹی وی بولان سے بلوچی اور براہوئی ٹائم میں ادبی ، سماجی اور نوجوانوں سے متعلق لاتعداد لائیو شو پیش کرچکے ہیں

۔ حسین بخش ساجد کی شاندار ادبی خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلاشبہ وہ صوبے کے علمی اور ادبی حلقوں میں ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں ۔

قارئین ۔ بات کرتے ہیں عثمان فانی کی جو ان دنوں پی ٹی وی ہوم کے لیے سینئر پروڈیوسر عبدالمنان دہوار کے ایک ادبی سیریز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں اس سیریز میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی ، شاعری ، پیغام اقبال جیسے موضوعات پر اُردو پروگرامز تیار کی جارہے ہیں

اس سیریز میں تقاریر کے مقابلے اور اقبال ڈے کی مناسبت سے پروگرامز شامل ہوں گے اس وقت عثمان فانی اپنی ٹیم کے ساتھ صوبے کے نامور شعراء اور ادبی شخصیات سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی ،

شاعری اور پیغام اقبال سے متعلق خیالات ریکارڈ کررہے ہیں ان شخصیات میں سرور جاوید،غلام سرور بروہی ،احمد وقاص کاشی ،میڈم تسنیم صنم ، میڈم فرحانہ ناز ، میڈم صائمہ ہاشمی شامل ہیں ۔سینئر کمپیئر غلام فاروق شاہوانی نے اپنے لائیو شو میں ماہر تعلیم خیر محمد مری کو مدعو کیا اور صوبے کے تعلیمی مسائل پر بات چیت کی

اس موقع پر اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر اُستوار کرنے کی ضرورت ہے اور طلباء وطالبات کے بہترمستقبل کے لیے کونسلنگ کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر ٹھوس اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اس شو کے پروڈیوسر سید ذیشان شاہ تھے

جب کہ پروگرام کے انچارج جواد علی ہزارہ تھے اس شو میں کیمرہ ورک کے فرائض ظفر علی اور شیر خان ساسولی نے انجام دیئے ۔پی ٹی وی بولان کے پشتو ٹائم میں عاطف شاہ نے اپنے میوزیکل شو میں اُستاد احمد شاہ شیدائی ،فریدبخش ،

عزیز جیلانی ، میروائس نیک یار، شاکر فیضی اور اُن کی ٹیم کو مدعو کیا اس شو میں پشتو گیت پیش کئے گئے جدید اور کلاسیکل طرز موسیقی پر بات چیت کی گئی اس شو میں لائیو کالرز نے بھر پور حصہ لیا اور شو کو بے حد پسند کیا ۔

https://youtu.be/yb2Wt9TPpfw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں