48

قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت بحثیت بیرسٹر

قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت بحثیت بیرسٹر

لیاقت بادینی کا بخت۔جاوید شاہ کا صباء ، نکاح نامہ ، کاووبوائے ٹیلی فلم۔ اعجاز احمد بلوچ کا زبیرین اورپڈی تکمیل کے مراحل میں ۔صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار تاج محمد تاجل روبصحت ۔وحید بلوچ،طاہر بڑیچ، تانیہ خان ، رقیہ اکبر ، محمد کاشف، عاطف شاہ دلچسپ لائیو شوز۔ جواد علی ہزارہ ،منظور احمد ترین ، ساجد ملک ، ذیشان شاہ ،میر احمد کاکڑ،جمال ترین،بلوچ خان جمالدینی ، شمس اللہ کاکڑکی تخلیقی صلاحیتیں اور انتھک محنت ۔یہ ہیں آج کے موضوعات

تحریر و تصاویر۔ خالدحسین
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز اور ریڈیوپاکستان کوئٹہ کے معروف صدارتی ایوارڈیافتہ موسیقار تاج محمد تاجل گزشتہ روز شدید علیل تھے اور الحمداللہ اب اُن کی صحت کافی بہتر ہے ہماری دعا ہے کہ پروردگار اُنہیں جلد از جلد مکمل صحت یاب فرمائے آمین ۔


پاکستان ٹیلی ویژن کے نوجوان پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ ان دنوں ریاض احمد ساگر کا تحریر کردہ 7 اقساط پر مشتمل بلوچی منی ڈرامہ سیریل زبرین کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس سلسلہ میں اُنہوں نے ریکارڈنگ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے

اور ریکی کا مرحلہ بھی مکمل کیا جاچکاہے سیریل کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر فہیم شاہ ہیں مرتب کردہ شیڈول کے مطابق سیریل کی اقساط کی ریکارڈنگ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ہوگی سیریل میں نئے چہروں کی اکژیت شامل کی گئی ہے

جب کہ بعض نامور چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ان میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے مشہور ومعروف اداکار دانش بلوچ نوجوان اداکار شاہ بلوچ ، صوبے کے نامور اداکار عباس ملک اور ریاض احمد ساگر، پروفیسر طاہر بلوچ، شمائلہ چاکر ،حمید جمال ، ناصر مینگل ، مہر انساء شامل اور کراچی ہی سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور اُبھرتی ہوئی اداکارائیں نسیمہ بلوچ اور عاصمہ نور ایک ننھی ادارکاہ شانتل بلوچ بھی شامل ہیں

اعجاز احمد بلوچ ہی کا سنگل براہوئی ڈرامہ پِڈی بالکل مکمل کیا جاچکا ہے گزشتہ روز اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا کہ ڈرامے کی ایڈیٹنگ اور مکسنگ پر کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ پرومو بھی تیا رکیا گیا ہے جوکہ گزشتہ ہفتے سے آن ائیر ہے اور ناظرین کو ڈرامے کا شدت سے انتظار بھی ہے اس سلسلہ میں اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا ہے

کہ ڈرامہ بہت جلد براہوئی ٹائم میں پیش کردیا جائے گا۔قارئین۔بات کرتے ہیں لیاقت بادینی سے متعلق اُن کی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل جوملک کے مشہور ومعروف ڈرامہ نگارظفر معراج نے تحریر کی ہے یہ سولہ اقساط پر مشتمل براہوئی

ڈرامہ سیریل بخت ہے جس کی ریکارڈنگ کا ایک اسپیل کچھ عرصہ تعطل کے بعد اب عنقریب شروع ہونے کو اس سیریل میں صوبے کے سینئر او ر منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں جاوید جمال ، شائستہ صنم ، ظاہر لہڑی ،حلیم مینگل ، فراز مری ، پاکیزہ خان ، شاہین علی زئی ، صبیحہ بلوچ، جمعہ خان مینگل ، غلام علی لہڑی ،خالق داد ، کریم مہر شامل ہیں اس سیریل کی خاص بات قبائلی روایات کی آڑ میں غیرت اور سیاہ کاری کے نام پر خواتین کے استحصال اور قتل کے مشکوک واقعات سمیت قبائلی روایات کے منافی نوجوان نسل کی جانب سے اُٹھائے جارہے زندگی کے بڑے بڑے فیصلوں کم عمری کی شادیوں اور اُن کے نقصانات کواُجاگر کیا جارہا ہے

یہ سیریل بھی ایک شاندار کوشش ہے جو ناظرین کو بہت پسند آئے گی ۔پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر جاوید شاہ کی میگا ڈرامہ سیریل صباء ، اور کاووبوائے ٹیلی فلم جس کی ریکارڈنگ کے مراحل میں ہے حلیم مینگل کی تحریر کردہ 13 اقساط پر مشتمل بلوچی ڈرامہ سیریل صباء کا کوئٹہ کا اسپیل مکمل کرلیا گیا ہے

اور دوسرے اسپیل پر کام کا آغاز کیا جارہاہے جاوید شاہ اس سے قبل نئی ٹیلی فلم نکاح نامہ کی شوٹنگ بھی مکمل کرچکے ہیں۔سینئر پروڈیوسر جمال ترین کی ہدایات میں ہوئے بلوچی لائیو شو کی میزبانی کے فرائض وحید بلوچ نے انجام دیئے اس شو میں شبیر احمد ترین ، بجار خان مری اور مفتی محمد ہاشم نے بطور مہمان شرکت کی شومیں ڈپریشن کی وجوہات اور اس پر قابو پانے سے متعلق بات چیت کی گئی

،ڈپریشن اس دور میں ہمارے معاشرے کا ایک بڑا مسلہ ہے جس کی وجہ سے افراد میں مختلف جسمانی اور ذہنی بیماریاں جنم لے رہی ہیں بڑھتی ہوئی پریشانیوں کی وجہ سے افراد ذہنی تناو سے دوچار ہوتے جارہے ہیں اور یہ سب مسائل ومشکلات مل کر ڈپریشن کی وجہ بنتے ہیں جس سے ہارٹ اٹیک ، شوگر جیسی دیگر بیماریاں بڑھ رہی ہیں اگرچہ ڈپریشن کی مختلف وجوہات ہیں مگر سب سے بڑھ کریہ کہ اس پرقابوپانے کے لیے افراد کو اپنی صحت پر توجہ دینی ہوگی اس شو میں کالرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

اور لائیوکالز کے ذریعے ڈپریشن اور پریشانیوں سے متعلق اپنا موقف پیش کیا ۔ملک میں ملی اتحاد کی ضرورت اور اہمیت جیسے اہم موضوع پر رقیہ اکبر کا لائیوشو اس وجہ سے بھی کافی اہمیت کا حامل رہا کیونکہ قوموں کی ترقی کا راز آپس کے اتحاد اتفاق میں ہی پوشیدہ ہے اس سبق آموز مارننگ شو کے پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ تھے اور رقیہ اکبر نے ناظرین کے سامنے ملی یکجہتی پر دلائل دیتے ہوئے دنیا کی ترقیافتہ اقوام پر بھی روشنی ڈالی اس شومیں لائیوکالرز نے بھر پور شرکت کی

۔پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر منظور احمد ترین کے شو میں طاہر بڑیچ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے اس شو میںنصیر احمد کاکڑ لیکچرار شعبہ نفسیات گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ اور ڈاکٹرجما ل ناصر بڑیچ ماہر امراض صحت نے شرکت کی اس شو میں نوجوانوں میں نفسیات اور صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شاندار معلومات فراہم کی گئیں

اور مختلف امراض اور وجوہات پر بحث کی گئی اس شو میں نوجوانوں میں خود اعتمادی کے فقدان کی ایک بڑی وجہ والدین اور اساتذہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کا نا ہونا اور بچوں پر بلاوجہ سختی اور ڈانٹ ڈپٹ سمیت حوصلہ شکنی ہے جس میں پروآن چڑ ھ کر بچے مستقبل میں کسی قابل نہیں رہتے اور اپنے اندر کا اعتماد کھو چکے ہوتے ہیں اس سلسلہ میں والدین اور اساتذہ کرام پر زور دیا گیا کہ وہ بچوں میں مقابلے کے جذبات کو پروآن چڑھائیں

اور اُ ن میں مثبت سوچ سمیت صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی ترغیب دیں اس شو میں مثبت اور منفی سوچوں کے نفسیاتی عوامل کو بھی اُجاگر کیاگیا صحت وتندرستی سے متعلق آرام اور خوراک کی اہمیت و ضرورت سمیت کھانے پینے کی مقدار پر بھی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر کہا گیا کہ صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے اور جو بچے ناشتہ نہیں کرتے وہ دن بھر سسُت روی کا شکار رہتے ہیں یعنی ہمیں صبح کا ناشتہ شہنشاہوں کی طرح کرنا چاہئے دوپہر کا کھانا وزیروں کی طرح اور رات کا کھانا فقیروں کی طرح یعنی بہت کم مقدار میں کھانا چاہئے

تاکہ جلد ہضم ہوسکے ۔معروف کمپیئرو اداکارہ تانیہ خان نے پروڈیوسرجواد علی ہزارہ کے لائیوشو میں موجودہ دور کے ایک بڑے معاشرتی مسلہ کی طرف نشاندہی کی جوکہ موبائل فون کے غلط استعمال سے متعلق تھا اس شو میں علی خان کاکڑ ایڈوکیٹ نے بطور مہمان شرکت کی شو میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کی وجہ سے گھروں اور نوجوانوں میں پائے جانے والی پریشانیوں اور سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے

واقعات کی وجوہات جو اُجاگر کیا شو میں موبائل فون کے غلط استعمال کی روج تھام میں والدین ، بزرگوں ، اساتذہ کی ذمہ داریوں پر بھی بات چیت کی گئی شو میں نوجوانوں میں شعور اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی نقطوں پر بھی بات چیت کی گئی اس شو میں کالرز نے لائیوکالز کے ذریعے اپنے تجربات پر بات کی اور مسائل کو اُجاگر کیا۔
منظور احمد ترین کی پروڈکشن میں عاطف شاہ نے پشتوٹائم میں لائیومیوزیکل شو شام غزل پیش کیا تفریح سے بھر پور اس شو میں گلوکار اسماعیل کرباغی ، اُستاد فرید بخش ، اُستاد احمد شاہ شیدائی ،طبلہ نواز میروائس نیک یار، ٹھولک نواز شاکر فیضی رباب نواز عزیز جیلانی نے شرکت کی میوزک سے بھرپور اس شو میں پشتو شاعر ی ، میوزک اور گیتوں پر بات چیت کی گئی اس شو کی ایک خاص بات یہ تھی

کہ کالرز نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی فرمائشوں کاکھل کر اظہار کیا شو میں پشتو گیتوں کی تاریخ اور جدید میوزک کو بھی اُجاگر کیا گیا ۔ آرجے محمد کاشف کی میزبانی میں بلوچ خان جمالدینی پروڈیوسر کے براہوئی ٹائم میں قائد اعظم محمد علی جناح کی بطور بیرسٹر کامیابیوں پر ایک بہت ہی معلوماتی شو پیش کیا گیا اس شو میں علی حسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بطور مہمان شریک تھے

شو میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو بطور بیرسٹر دیکھا گیا اس شو میں 1857 ء کی جنگ آزادی سے پاکستان کی آزادی تک اور اس سے قبل بانی پاکستان کی شخصیت کو کم عمر ترین بیرسٹر کے بطور پرموضوع بنایا گیا تھا اس بہت ہی معلوماتی شو میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 19سال کی عمر میں بیرسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے اعزاز سمیت اُن کی تعلیمی جدوجہد اور خدمات پر ناظرین کو معلومات فراہم کی گئیںاس شو کو ناظرین نے بے حدپسند کیا ۔
قارئین ۔ بات کرتے ہیں

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور خوبرو اداکار حبیب اللہ کی جو ان دنوں سوشل میڈیا سمیت الیکٹرونک میڈیا میں خاصی شہرت رکھتے ہیں وہ 2003 ء میںشوبز سے وابستہ ہوئے اور اس 19 سالہ سفر میں بہت سے ڈراموں میں مرکزی کرداراداکئے ہیں ان کا پہلا پشتو ڈرامہ پھول اور کانٹے تھا اس ڈرامے میں اُن کے مدمقابل محمد حسن سواتی تھے اتفاق سے اُن کا بھی یہ پہلا ہی ڈرامہ تھا حال ہی میں ریلیز ہوئے پشتو اصلاحی ڈرامہ نادان ہوں عشق میں حبیب اللہ نے اہم اور مرکزی کردار اداکیا ہے اُن کے مدمقابل مرکزی کردار میں روما خان جلوہ گر ہیں حبیب اللہ کی کامیابیوں اور شو بز میںاُن کے مستقبل کے عزائم سے متعلق آئندہ تحریر میں ملاحظہ فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں