43

توہم پرستی کے دلدل میں دھنستی انسانیت کو بچانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟

توہم پرستی کے دلدل میں دھنستی انسانیت کو بچانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟

نقاش نائطی
۔ +966562677707

جادو ٹونا توہم پرستی کے خلاف ہم مسلمانوں کو باز رہنے کی خاص تاکید کی گئی تھی لیکن فی زمانہ نظر بد ، آسیب جادو ٹونا توہم پرستی، سے چھٹکارے کے نام پر مسلم قوم کو سب سے زیادہ لوٹا جاتا ہے۔ اس کے سد باب کے لئے مسلم علماء کرام کو آگے آنا چاہئیے تھا، لیکن ہم مسلمان اپنی آل اولاد کی پرورش کی فکر ہی میں کچھ اتنے منہمک ہیں کہ ہمیں لاکھوں کروڑوں اپنے ہی مسلم بھائیوں کے ان عاملین کے ہاتھوں لوٹے جانے اور ان کا ایمان دھرم تک برباد ہونے سے انہیں بچانے کی فکر نہیں ہے۔

جبکہ اللہ کے رسول ﷺ نے مخلوق خدا کی خدمت کے ذریعہ خالق کائیبات کو راضی کرنے کا نسخہ کیمیہ ہم مسلمانوں کو 1440 سال قبل ہی دیا ہوا تھا۔ اور ہم اسے لمبے سجدوں اور تسبیحات ہی میں تلاش کرنے میں مگن ہیں۔ دیکھئے کفار و مشرکین میں سے پروفیسر شام مناء جیسے کتنے رضاکار عام انسانیت کو ایسے پاکھنڈی باباؤں اور عاملین سے بچانے کی جستجو میں مصروف عمل پائے جاتے ہیں

پروفیسر شیام مناء ہندوستان کے ایک سماجی مصلح، عقلیت پسند، مصنف، اور خطیب ہیں۔ وہ ہندوستان میں سب سے بڑی اور طویل عرصے تک چلنے والی توہم پرستی کے خلاف تحریک، ’اکھل بھارتیہ اندھاشردھا نرمولن سمیتی‘ کے بانی اور قومی کنوینر ہونے کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں۔

وہ ہندوستان میں سیلف ہپناٹزم کے ذریعے پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کے میدان میں بھی پیش پیش ہیں۔ وہ سیلف ہیلپ ہپنوتھراپی کے شعبے میں سب سے اہم ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ یادداشت کے مطالعہ کی تکنیک، خاندانی تعلقات اور بچوں کی نشوونما پر ان کی ورکشاپس بہت مقبول اور موثر ہیں۔ زندگی کے تمام پہلوؤں کے لیے ایک مکمل سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ، وہ آج کی ہنگامہ خیز زندگی میں انتہائی مفید رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اب ہم آپ کو مختلف سوشل پلیٹ فارمز اور اس کے یوٹیوب چینل کے ذریعے انٹرنیٹ کے ذریعے اس کے علم تک مستقل رسائی حاصل ہے – ابن بھٹکلی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں