شیخوپورہ کی اہم دینی و علمی شخصیات 74

شیخوپورہ کی اہم دینی و علمی شخصیات

شیخوپورہ کی اہم دینی و علمی شخصیات

تحریر: قاری محمد آصف

یوں تو شہر شیخوپورہ اور اس کے مضافات میں کئی اہم دینی و علمی شخصیات دین اسلام اور حق و صداقت کے پرچار کے لیے برسرپیکار رہی ہیں مگر ہم چند ایک کا ذکر اس تحریر میں کریں گے- شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، سید محمد عاصم شہزاد شاہ، ڈاکٹر قاری فیاض الحسن جمیل الازہری، مفتی محمد یوسف القادری، حضرت مولانا حافظ عبداللہ شیخوپوری، پروفیسر عبدالجبار شاکر، مولانا محمد یعقوب ربانی- ان میں سے سب سے پہلے ہم شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی صاحب رح کا تذکرہ کریں گے- آپ ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے،

والد ماجد کا نام چوہدری نبی بخش تھا- آپ نے مڈل تک سکول کی تعلیم حاصل کی اور پھر دینی تعلیم مختلف اساتذہ وہ علماء سے حاصل کی جن میں مولانا سردار احمد، علامہ مہر محمد اچھروی اور مولانا عطا محمد گولڑوی کا ذکر ہیں- اپنے تدریسی فرائض جامعہ حنفیہ فریدیہ بصیرپور اور جامعہ حضرت میاں شیر محمد شرقپوری اور جامعہ رضویہ ہارون آباد اور جامعہ احیاءالعلوم بورے والا میں سرانجام دیے

– تقریبا 60 سال تدریس سے وابستہ رہے، تقریبا پانچ ہزار طلبہ نے آپ سے تفسیر و حدیث کا درس حاصل کیا جن میں مشہور مولانا عبدالقیوم ہزاروی، مولانا مفتی محمد امین فیصل آبادی، مولانا محمد سعید احمد، مولانا محمد عبد الوہاب صدیقی اور مولانا محمد چشتی بہت مشہور ہیں- آپ کی کتابوں میں تفہیم البخاری 11 جلدیں اور تفسیر رضوی 5 جلدیں بہت مشہور ہیں- آپ نے 15 نومبر 2001 کو وفات پائی-

دوسری شخصیت مفتی عبدالقیوم ہزاروی صاحب رح کا تذکرہ کریں گے جن کا نام محمد عبدالقیوم تھا، اپر تنول تحصیل مانسہرہ ضلع ہزارہ میں پیدا ہوئے-ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی جڑانوالہ کے گاؤں مہارانوالہ میں بھی پڑھتے رہے ہیں ، فارسی کی کتب جیندھڑ شریف ضلع گجرات میں پڑھیں، لاہور حزب الاحناف میں داخلہ لیا- مولانا محمد عالم اور حضرت مولانا سردار احمد سے تعلیمی استفادہ حاصل کیا

، لاتعداد خوبیوں کے مالک تھے نہایت خلوص شخصیت تھے، بڑے بڑے محدثین اور مفتی آپ کی محفل میں بیٹھنا قابل فخر سمجھتے تھے، آپ جیسا استاد دنیا میں ڈھونڈنے نہیں ملے گا- آپ انتہائی شفیق مہربان اور دل میں اتر جانے والے تھے، بہت زبردست ناظم تھے، زمانہ آپ کی خدمت کا معترف ہے-

آپ کے چند مشہور شاگردوں میں حضرت مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری، حضرت مولانا خادم حسین رضوی، علامہ پروفیسر عون محمد سعیدی، حضرت مولانا محمد صدیق نظامی اور مولانا محمد صدیق ہزاروی بہت مشہور و معروف ہیں- مفتی عبدالقیوم ہزاروی رح 2003 میں وفات پاگئے اور جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ میں آسودہ خاک ہیں
۔ جاری ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں