عالم اسلام کے قائد اعظم رجب طیب اردگان کا خطاب مسلم امہ عالم کے نام 74

اہل عرب اہل نائطہ قبیلہ ساکن بھٹکل کرناٹک کی اسلامی ثقافت ورثہ

اہل عرب اہل نائطہ قبیلہ ساکن بھٹکل کرناٹک کی اسلامی ثقافت ورثہ

نقاش نائطی
۔ +966562677707

ماقبل نبوت ڈیڑھ ہزار سال یا اس سے زیادہ، آل عرب ساکن، ساحل بحر عرب، بھٹکل ویسٹ کوسٹ کرناٹک، کونکن مہاراشٹرا، کھمبات احمد آباد گجرات ، کلیکیرے تامل ناڈ اور کوچین کیرالہ، بغرض تجارت مابین ھند و عرب، 628 عیسوی سال کے آس پاس، تعمیر اپنی شریمان جمعہ مساجد کوچین ، کلیکیرے جمعہ مسجد تامل ناڈ اور برواڈا جونی مسجد کھمبات سے یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ بھارت کے مسلمان تجارت کی غرض سے بھارت آئے، سابقہ ڈیڑھ ہزار سال سے بھارت کی زمین پر آباد ہیں۔

بھٹکل میں ان ایام تعمیر غوثیہ مسجد کا کوئی تاریخی ریکارڈ گو موجود نہیں ہے لیکن گمان ہے انہی ایام تجارت، عرب قبائل بھارت کے مختلف ساحل پر آباد ہوگئے تھے اور اپنی عربی و فارسی زبان کے ساتھ مقامی زبانوں کے خلط ملط سے، ایک نئی زبان وجود میں لائے تھے۔ چونکہ ویسٹ کوسٹ کرناٹک بھٹکل ان دنوں یہاں کونکنی برہمن آباد تھے،اور قریب ہی گوا کی گوؤنیش زبان کا بھی امتزاج تھا،اس وقت انکی کونکنی زبان میں عربی و فارسی الفاظ کی شمولیت کے ساتھ، نائطی زبان، ہم آل عرب مسلمانوں میں بولی جاتی تھی

۔ جو آج کے اس جدت پسند دور میں بھی، اہل نائطہ نے اپنی بول چال اس نائطہ زبان کو باقی رکھا ہے۔اب تو اردو شاعری کی طرح نہ صرف نائطہ شاعری اپنے پورے شباب کے ساتھ بھٹکل و اطراف میں ایک خاص مقام بنائے ہوئے ہے بلکہ مغنی حضرات کہ خوش کن، لحن داؤدی میں، نائطہ نغمے، شادی بیاہ و مختلف خوشی کی محافل میں لوگوں کو مسحور کیا کرتے ہیں۔ کئی صدیوں قبل ہمارے بزرگان نے عرب کلچر کو مقامی نائطہ زبان میں ڈھالتے ہوئے، مختلف نظمیں، ترانے، لوریاں، تک بندی ہی شکل وضع کرلی تھیں جو بچوں کو سلاتے وقت، کسی مذہبی جلوس کے وقت یا شادی بیاہ کی محفلوں میں انہیں گایا کرتے تھے۔

انہیں میں سے بچوں کو سلاتے وقت نائطی زبان گائی جانے والی اس لوری کو، بغیر کسی ساز سرنگ کے، دلنشین نساء آواز میں سنا جاسکتا ہے۔اہل نائطہ کےایسے بے شمار فن پارے جو اب زمانے کے تھپیڑوں تلے معدوم ہورہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں شہر بھٹکل قائم ادارہ نوائط محفل کے ذمہ داروں نے اہل عرب اہل نائطہ کے آباؤ اجداد کے تاریخی ثقافتی لسانی ورثہ کو محفوظ رکھنے کی شروعات کر دی ہے

اور اہل عرب اہل نائطہ کی بول چال زبان نائطہ کو، جو اردو رسم الخط میں اب تک لکھی جاتی ہے اسکی لغت ترتیب دیتے ہوئے، اسے اپنی خاص لکھاوٹ چند حروف اضافی کےساتھ، زبان کا درجہ دئیے جانے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔انشاءاللہ آنے والی اہل نائطہ نسل کو اپنے جد امجد کے ثقافتوں سے بحرور ہونے کا موقع ملیگا۔ وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں