گھر کی مرغی دال برابر 62

مخلوق خدا میں خوشیاں بانٹنے کا ہنر

مخلوق خدا میں خوشیاں بانٹنے کا ہنر

نقاش نائطی
۔ +966563677707

لوگ عموماً کسی کی شادی پر بیمار پڑنے پر، روپئوں پیسوں سے مدد کرتے پائے جاتے ہیں اور بعض لوگ اپنے مرحوم والدین یا رشتہ داروں کے حج بدل دوسروں سے کرواتے دیکھے جاتے ہیں۔ اللہ کے رسولﷺ نے ایک مرتبہ اپنے پورے آل یا خاندان کی طرف ایک دنبہ قربان کیا تھا تو ایک وقت سو اونٹوں کی بھی قربانی بھی کی تھی۔ مطلب صاف ہے قربان بیک وقت کئی کئی جانوروں کی حسب استطاعت ایک ساتھ کی جاسکتی ہے

۔ کاش کے تونگر حضرات نام و نمود و شہرت کے لئے، کئی کئی لاکھ کے ایک خوبرو جانور خرید کر قربانی کرنے کے بجائے، زیادہ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کرتے پائے جائیں اور خاص کر اپنے غریب رشتہ داروں اپنے خاص نوکروں یا محلے گاؤں کے صاحب حل و عقل مگر کم حیثیت باثر لوگوں کے یہاں، ایک ایک جانور بھیج کر، یا براہ راست جانور خریدنے انہیں رقم فراہم کرتے ہوئے، انکے یہاں انکے توسط سے، ہماری اپنی ایک سے زائد جانوروں کی قربانی کرواتے ہوئے، ان متمول گھرانوں کے بچوں کو بھی ،قربانی کا شوق پورا کرنے

،ان کی مددکرتے ہوئے، عید قربان کی اپنی خوشیوں کو دوبالا کریں۔ اور پھر دیکھیں ان غریب خاندانوں میں ہم آپ کی وجہ سے منائی جانے والی خوشیوں سے، ہماری دنیوی و اخروی زندگی کی خوشیوں میں کس قدر اضافہ ہوتا ہے۔ اللہ ہی ہمیں اسکی مخلوق کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرتے ہوئے،اس کی رضا حاصل کرنے والوں میں بنائے۔ واللہ الموافق بالتوفیق الا باللہ

عید قربان کی آپنی خوشیوں کے وقت اپنے رشتہ داروں و اطراف کے غریبوں کے گھروں میں بھی قربانی کروایا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں