فرق مجاہد اور دہشت گرد میں 85

اسلامی آداب و اقدار کا پاس و لحاظ ہماری اخروی زندگی، کامیابی کا ضامن ہے

اسلامی آداب و اقدار کا پاس و لحاظ ہماری اخروی زندگی، کامیابی کا ضامن ہے 

نقاش نائطی
۔ +966562677707

کیا ہم مسلمانوں میں رائج، ہر تحریر کی شروعات میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے کے بجائے 786 جو لکھ دیتے ہیں، کیا وہ اسلامی تعلیمات کےحساب سے صحیح ہے یا صریحا” غلط یا اسلامی اقدار و آداب کی بے حرمتی کے مصداق عمل ہے؟سب سے پہلے قرآنی حروف کے زبان سے ادائیگی کی صورت ہمیں ہر حرف کے بدلے 10 نیکیاں یا بحالت وضو اس سے زیادہ نیکیاں ملنے کی امید ہے لیکن اس حروف کے بدلے اسکے عددی نمبرات سے وہ نیکی ملنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
ثانیا” ہم مسلمانوں میں رائج عادت بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف عددی شمار، کیا 786 بنتے بھی ہیں؟

ہم نے یہ جاننے کی ضرورت تک محسوس نہیں کی ہے۔دشمنان اسلام مشرکین ھنود کے زعماء نے، اپنے بھگوان “ھرے کرشنا” کے عددی شمار جو 786 بنتے ہیں ہم مسلمانوں کو، بسم اللہ کے بدلے لکھنے کا سجھاؤ دیا اور ہم مسلمان بنا تدبر و تفکر کئے ان کے کہے مطابق،لکھتے چلے آئے ہیں۔ مندرجہ ذیل حرف تجہی ابجد ھوز کے اعداد و شمار جدول سامنے رکھ کر بسم اللہ الرحمن الرحیم جملہ، الفاظ کے عددی حروف جوڑ کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف عددی شمار 986 بنتے ہیں۔ جبکہ ھندوؤں کے بھگوان ھرے کرشنا کے حروف عددی شمار 786 بنتے ہیں۔ گویا ہم انجانے میں ھندوؤں کے بھگوان کے عددی نام سے اپنی تحریر کی ابتداء کرتے آئے تھے۔
بالفرض محال بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف عددی شمار 986 بسم اللہ کی جگہ پر لکھنا بھی غیر شرعی عمل ہے
تصور کیجئے ہمارے بھارت کے پرائم منسٹر نریندر مودی کے نام حروف کا عددی شمار 520 ہوتا ہے اور ہمارے بھارت کے ہردلعزیز عالم دین ارشد مدنی مدظلہ کے نام حروف کا عددشمار 605 ہوتا ہے تو کیا ہم بھرے مجمع میں، مودی جی کو،مسٹر 520 اور محترم ارشد مدنی کو محترم 605 کہتے ہوئے مخاطب کریں گے؟ تو کیا انہیں اچھا لگے گا؟ یا وہ اسے اپنی تضحیک سمجھتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کرینگے؟ پس ہم مسلمانوں کو اپنے اسلاف سے معلوم قرآن مجید کو پڑھنے سے، ہر حروف کے بدلے

،دس نیکی اور باوضو پڑھنے سے، کئی گنا نیکی ملنی ہے تو چونکہ بسم اللہ الرحمن الرحیم جملہ قرآن مجید کا ایک اہم حصہ ہے، اسے پڑھنے اور لکھنے سے بھی، ثواب کی امید رکھی جائیگی تو یقیناً پروردگاردو عالم کی طرف سے ثواب ملیگا۔اور اس ثواب کی قدر و قیمت کا اندازہ ہمیں بعد الموت محشر کے دن ہی صحیح معلوم ہوگا جب ہمارے نامہ اعمال اچھے و برے عمل کو، ترازو میں تولا جائیگا تب دنیا میں حیات رہتے، کی گئی نیکیاں ہمارے کام آئینگی۔ اسی لئے تو بزرگان دین کہتے ہیں،توضیع وقت کے لئے بھی، خرافات میں ضیاع وقت کے بجائے، ذکر و اذکار و اعمال صالحہ میں وقت گزاری، ہماری اپنی آخرت کامیابی کے لئے مفید تر ہے۔واللہ الموافق بالتوفیق الا باللہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ب/2، س/100، م/40، ا/1، ل/70، ل/70، ہ/5، ا/1، ل/70، ر/200، ح/8، م/40، ن/50، ا/1، ل/70، ر/200، ح/8، ی/10،م/40 = 986

جبکہ ھرے کرشنا
ھ/5، ر/200، ی/10، ک/20، ر/200،ش/300، ن/50، ا/1=678

نریندر مودی
ن/50، ر/200، ی/10، ر/200، م/40، و/6،د/4،
ی/10= 520

ارشد مدنی
ا/1، ر/200،ش/300،د/4، م/40،ن/50،ی10=605

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں