106

گزارش

گزارش

معظم علی پاشاؔ(میلسی)
گزارش
!سنو
واپس لوٹ چلتے ہیں
اپنے بچپن کی دنیا میں
پیپل کی ٹھنڈی چھاؤں میں
دنیا جہان سے بیگانہ ہوکر
ہر مشکل ہر پریشانی سے آزاد

پیار بھری باتیں کرتے ہیں
اپنے خواب بُنیں
مٹی کا گھر بنائیں
گڈے گڈی کی شادی کروائیں
سات سر سنگیت سنائیں
ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں
چلو واپس لوٹ چلتے ہیں

دنیا کی بے رحم تیزی میں
۔یہ ہم کہاں چلے آئے
یہ دنیا پیار کی دشمن ہے
اس دنیا میں نہیں رہنا ہمیں
چلو ہم واپس لوٹ چلتے ہیں
اپنے بچپن کی دنیا میں
چلو واپس لوٹ چلیں ہم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں