18

معتبر وفد جامعہ کا استقبال، منجانب ابناء جامعہ منطقہ شرقیہ دمام

معتبر وفد جامعہ کا استقبال، منجانب ابناء جامعہ منطقہ شرقیہ دمام 

نقوش نقاش نائطی
۔ +966562677707
ا
دست وعرق ریزی مختلف بنات قوم و وطن کے مطبح سے اترے من و سلوی انواع و اقسام بہتات درمیان،ذمہ داران علماء جامعہ کی, کچھ لمحاتی استقبالیہ تقریب شب بدھ, عمارہ سیکو دمام، حسن انتظام نے، جہاں کچھ ابناء کے جوھر پوشیدہ کو طشت ازبام کیا ہے، وہیں بزم ابناء جامعہ منطقہ شرقیہ دمام کی طرف سے، استقبالیہ عام، ظہرانہ سبت، مطعم ہولیڈے ان دمام میں، ناظم جامعہ المحترم مولوی مقبول مدظلہ کے نصف صد قبل والے کھلنڈرے وجود باوجود، 60 سالا سفر جامعہ کے مختلف زاویوں کو, عوام کے آذہان منتقل کرتے پیرائیوں نے،تپش کندن مستقل، اوپر سے، بمثل ضرب مسلسل مطرقہ (ہتھوڑی)، زمانے کے عملی تھپیڑوں نے، کیسے، بے شکل سونے کے ٹکڑے کو، زیور نایاب میں تبدیل کردیا ہے
، انکے طرف سے پیش صرف چار نکات سورہ کہف آگہی کی کوشش نے، ان میں موجود پچاس سالہ تجرباتی عرق ریزی علم و فن کو، ہم فرزندان قوم وطن کے سامنے اظہر من الشمس کے طور، بخوبی پیش کردیا ہے۔ اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے یہی دعا نکلتی ہے کہ ہمارے اسلاف کے سینچے اور سانچے میں ڈھلے ان بیشمار گوہر نایاب علم و فن، علماء کرام کی بخوبی قدر و منزلت کی ہمیں توفیق دے۔
بے شک کوئی ایک، چاہے کہ وہ چار ساڑھے چار دہے قبل والے مدرسہ عصر حاضر انجمن غامی المسلمین، مہتمم ماضی، محترم مرحوم عثمان حسن ہی کیوں نہ ہوں، جو اس وقت کےمنتظمین ادارہ کے جدت پسند ارتقائی تفکرات سے، دل برداشتہ، اپنے یوم جمعہ حاضری گور واپسی دوران،اس انجمن علم علم و فن عصر حاضر سے پرے، دینی تعلیم کے گلستان کو وجود بخشنے کی تڑپ میں محو، ایک اور نباض قوم بانی جامعہ المحترم مرحوم ملپا علی کے مطب میں، صدا محو ملاقات رہنے والے سعدا جفری بھاؤ کے درمیان، اپنی ملاقات تسلسل سے، ایک تخم ریزی سے گلستان جامعہ اسلامیہ کی شروعات کی فکریں،
نہ صرف جاگزیں کرتے ہیں، بالکہ اپنے چمن انجمن میں پروان چڑھائے کچھ تخم خاص،صادق و اقبال و عبداللہ جیسے پیوند کاری کئے، ننھے پودوں کو،اس چمن جامعہ میں پروان چڑھانے کی پیش کش بھی کرتے ہیں اور یوں اس گلستان کی شروعات بانی جامعہ مشہور ملپا علی صاحب کے، اس وقت کے منبع معشیت اہل نائطہ، بلاد شہر ممبئی سفر دوران والیاں ڈی اے تاجر و رئیس کی معرفت، اس وقت تک کے اکلوتے منبع سفر حج میں،اپنی گونا گوں خدمات سے، مرتعش و منور ہوئے، اس وقت کے شباب قوم محترم مرحوم منیری علیہ الرحمہ کے شباب پرور دم و عزم، اس کارواں جامعہ اسلامیہ کو تیزی سے محو سفر جاری و ساری رکھنے ممد ہوتی ہے
۔ آج مہتمم جامعہ کے اس، ایک ساعتی پر مغز خطاب کو، میر کارواں جامعہ اسلامیہ بھٹکل محترم مولوی عبدالعلیم قاسمی کے نصف صد سال قبل اجراء کردہ جریدہ نقش نوائط، انجینیر قوم محترم محسن شاہ بندری کی معاونت سے، نصف صد سال قبل مولوی عبدالمتین منیری مدظلہ کے اجراء کردہ مخزن پیغام صوت “بھٹکلیز” اور محترم مولوی ھاشم ندوی کے دس سال قبل اجراء کردہ “وسائل الإعلام، فکر وخبر میڈیا” مستقبل کی ہماری پود تک، مہتمم جامعہ کے احساسات و تفکرات کو بخوبی منتقل کرپائینگے۔ انشاءاللہ۔اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پروان چڑھائے تخم مختلف و پیوند کاری کئے بے شمار پودوں سے، مولوی ایوب و اقبال برماور کے شروع کئے احیاءالمدارس و مساجد کا تسلسل فی الھند ہو مولوی الیاس جاکٹی ندوی کا شروع کیا
علی میاں تعلیمی اکیڈمی تسلسل، یا تخم اول طلاب جامعہ و مدرس اولی جامعہ و مصلح قوم و وطن محترم مولوی صادق اکرمی کی اولاد کا شروع کیا دینی مدرسہ خیرالعلوم بھٹکل ہو، یا فارغ جامعہ المحترم عبیداللہ کنڈلوری کے مدارس کا تسلسل ہو یا موجودہ دور جدید شروع کئے گئے ابنائے جامعہ کے ادارہ پھول کی گلفشانیاں ہوں، نہ صرف اپنے بلاد بھٹکل حدود اربعہ میں، بلکہ جنوب ھند کے ساتھ مکمل ھند کے گوشوں گوشوں میں، پروان چڑھے یا چڑھائے گئے، مختلف گلستانوں سے، دعوت و تبلیغ و تزئین پیغام اسلام، تا وقت آخری دنیا ترویج پائیگا انشاءاللہ،عالم برزخ میں بیسیوں سال قبل سے آرام کررہے
ہمارے بانیان جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی ارواح مستفید ہوتی پائی جاتی رہیں گی۔ انشاءاللہ۔ احقر کو بھی، ستر کے دہے کی شروعات میں، اپنے منبع تعلیم انجمن حامی المسلمین، داخلہ سے قبل، غالباً 1963سے 1970 تک لڑکپن کے چھ سات سال،درجہ عربی اول تک، ابتدائی دینی تعلیم آبیاری جامعہ اسلامیہ کا شرف نہ صرف حاصل رہا ہے،بالکہ فی زمانہ بڑھ چڑھ کر، جامعہ اسلامیہ کی ترویج و توزیع کرتے بزم ابناء جامعہ کے رکن تاسیس میں سے ایک ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ یہ اور بات ہے
اب کے سرگرم ابناء جامعہ مولویان کو،تمغہ مولویت سے ماورا، عصری تعلیم یافتہ گریجویٹ ہوتے ہوئے، ہمیں، ابناء جامعہ تاسیسی رکن میں سے ایک تسلیم کرنے کچھ خفت محسوس ہی کیوں نہ ہوتی ہو،ہم بھی یقینا سیرابی دینی علوم، اس گلستان جامعہ اسلامیہ بھٹکل،بزم ابناء، تمام تر خیر بکھیرتے من و سلوی کے حقدار یقیناً ہم بھی اہنے آپ کو پاتے ہیں انشاءاللہ۔ وما التوفئق الا باللہ
https://www.youtube.com/watch?v=8nImeRAGrpk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں