43

پاک آرمی کے بالائی نیلم میں عوامی اقدامات

پاک آرمی کے بالائی نیلم میں عوامی اقدامات

تحریر:۔ سردار اورنگزیب
(صدر تحصیل پریس کلب)
جنت نظیر وادی نیلم اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں بے مثال ہے،اونچے پہاڑوں گنے جنگلات سرسبز وشاداب علاقہ جات بہتے نالے بل کھاتے ندی نالے اپنے دیکھنے والوں پر جادوئی اثر کرتی ہے۔دریائے نیلم کے دونوں کناروں سمیت سب وادیوں کے دلفریب نظارے آ نے والے سیاحوں کو اپنا دیوانہ بنا لیتے ہیں۔وادی نیلم تین سطحوں پر اپنی ثقافت دیکھا رہا ہے، نیلم میں بالائی وادی نیلم جہاں قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔وہاں سہولیات کا فقدان بھی ہے علاقہ بلند وبالا پہاڑوں ندی نالوں اور سب وادیوں میں ہونے کے باعث جدید سہولیات سے محروم ہے

۔یہاں خاطر خواہ کوئی صنعت نا ہونے کی وجہ سے بے روزگاری زیادہ ہے۔سہولیات کابھی فقدان ہے، حکومت آزاد کشمیر اپنے دستیاب وسائل سے خطہ کی تعمیر وترقی میں مگن ہے، مگر ماضی میں انڈین بھارتی درندگی کے باعث یہاں مسائل زیادہ اور وسائل کم کی بنا پر تعمیر وترقی خاطر خواہ ہو سکی، پسماندہ نادرا خاندانوں کی کفالت کے لیے پاکستان آ رمی نے روزگار سکیم کے جذبہ کے تحت پاک فوج نے بالائی نیلم میں پسے ہوئے طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے روزگار،مواصلات،صحت،تعلیم کے شعبوں میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔معذور،بیواؤں سمیت معاشرے کے بے بس خاندانوں کوخودکفالت کی جانب گامزن کرنے کیلئے جاندار اقدامات عمل میں لاکر مثال قائم کردی۔32برگیڈکیل نے کیرن سے تاؤبٹ تک مختلف 24مستحق مرد،زن کو دکانیں کھول لاکھوں مالیت کاسودلف ڈال کر کاروبارکی شروعات کرادی ہے

۔نسل نو کو زیورتعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے 2 فری لانسنگ سنٹرقائم کیئے۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 3واٹر ٹینک تعمیر کرکے دہلیز پر پانی پہنچایا۔صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کیل میں ٹراما سنٹر، ہلمت میں آرایچ سی سمیت متعدد فرسٹ ایڈ پوسٹوں پر ادویات، جگہ سمیت میڈیکل آفیسرز کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔کیل سے اڑنک کیل سیاحوں اور شہریوں کو سفری سہولت کے پیش نظر طویل پیدل پختہ ٹریک کے علاوہ شونٹھر وادای کے مکینوں کیلئے ناریل پل سمیت دومیلاں سڑک کی تعمیر،لوات پیدل پل،انٹر کالج ہلمت میں اضافی کلاس رومزاورواش رومزکیساتھ ساتھ آرمی پبلک سکول کیل کیساتھ کشمیری شال اورسلائی سنٹر قائم کردیئے ہیں۔کیرن ایل اوی سی پر شاندار یادگارشہداء تعمیرکرائی۔ پاک آرمی نے مستوط طبقات اور پسماندہ وادی نیلم کے مکینوں کے لیے خاص طائف ہیں۔شہریوں نے پاک فوج کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔

افواج پاکستان نے آزادکشمیر کی دلکش وادی بالائی نیلم میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بنیادی ضرورت کے درجنوں منصوبے لانچ کرکے شہریوں کو ان کے فوائد سے مستفید کردیاہے۔جی او سی مری کی خصوصی ہدایات اور 32برگیڈ کیل کے برگیڈیئرنے سال 2024میں کیرن سے تاؤبٹ تک کے مستوط طبقات کی کفالت کے لیے کلیدی کردار اداکرتے ہوئے۔خواتین اور مردوں کو کاروباری تناظر میں 2درجن سے زائد دکانیں ڈال کردیں

جن میں مستحقین کوکاربارشروع کرنے کے لیے لاکھوں روپے کاسامان ان کے دہلیز پر مہیا کردیا۔کاروباری سرگرمیوں کے لیے دکانیں لوات،عورسیداں، دودھنیال،دوسٹ، کھریگام، شاردا، سرگن مرکز، بکوالی،کیل مرکز، کلالوٹ،اڑنک کیل،جناوئی ڈوگہ، پھلوائی، جناوئی، سرداری، ہلمت،کریم آباد،تاؤبٹ،تاؤبٹ بالا میں کریانہ شاپس،کاسمٹیکس،ٹک شاپ،شوز،بک ڈپو،موبائل شاپس اورٹیلرننگ کے سنٹر قائم کردیئے ہیں۔ جہاں مستوسط طبقات کے شہریوں کو باعزت دہلیز پر رزق حلال کی فراہمی ہورہی ہے۔نسل نو کوجدید اور ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے آٹھ مقام میں بوائز فری لانسنگ اور کیل گرلز ڈگری کالج میں طالبات کے لیے فری لانسنگ سنٹر قائم کرنے کیساتھ ساتھ ہلمت بوائز ہائیرسیکنڈری سکول میں اضافی کلاس روم اور واش روم تعمیر کیے ہیں۔

افواج پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بیوہ،نادار،مساکین،مرد وزن کو کاروبار کی غرض سے کریانہ،کاسمٹیکس،ٹک شاپ،شوز،بک ڈپو،موبائیل شاپ، ٹیلرنگ شاپ،کی صورت میں شہریوں کو کاروبارِ مہیا کیا،نوجوان نسل کو بہترین ٹیکنیکل تعلیم کی غرض سے گرلز و بوائز اداروں میں فری لا سنگ سنٹر قائم کیے-صحت کی سہولیات کے لیے طبعی مراکز میں ادویات ڈاکٹرز اور ٹرامہ سنٹر قائم کیے -سکولوں میں اضافی کلاس روم،اور واش روم تعمیر کیے، سفری سہولیات کے لیے ندی،نالوں پر پلوں کی تعمیر وسٹرکوں کی کشادگی کے علاؤہ شہریوں کو پینے کے صاف شفاف پانی کے منصوبہ جات،واٹر ٹینک فراہم کیے

-32برگیڈ نے اپنی تمام یونٹوں کے حدود میں لوات سے لے کر تاوبٹ تک مردو خواتین کو24دوکانیں ڈال کر سامان فراہم کیا -جبکہ لوات اور کیل میں سلائی سنٹر،ہلمت میں کاسمیٹک دوکان اور بوائز سکول میں بوائز سکول میں کلاس روم واش روم کے علاؤہ تین واٹر ٹینک تعمیر کیے گئے -کیل آرمی پبلک سکول میں شال سنٹر آ ٹھمقام بوائز ہائی سکول اور گرلز ڈگری کالج میں فری لانسنگ کمپیوٹر لیب جبکہ THoکیل میں ٹرامہ سنٹر اور ہلمت میں RHCقائم کرتے ہوئے پھلوائی میں فرسٹ ایڈ میں ادویات کی بہترین سہولت مہیا کیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء مشتمل ایسے افراد کو دوکانیں ڈال کر دی،جو معذور،بیوہ-اور نادار تھے

-ایک سروے رپورٹ کے مطابق بر گیڈئیر نے 32برگیڈ کی حدودمیں عوامی مسائل کے حل کیلئے دیہاتوں میں خواتین اور مردوں کو روزگار مہیا کیا -جن کے ساتھ جڑے سینکڑوں افراد کفالت اورہنر مندی سمت ٹیکنیکل تعلیم دہلیز میسرکی-دی ماؤنٹ ٹائیگر 643سے گریس شاردا یونٹ اور دودھنیال نے انسانی خدمت کے منصوبوں کو جان فشانی سے مکمل کیا -آج وہاں پر سلائی سنٹروں پر خواتین کی کثیر تعداد کپڑوں کی سپلائی کا ہنر سیکھ چکی ہیں – جبکہ کیل میں شال ہنڈی کرافٹس تحت ثقافتی لباس کو لیا جائے گا

-32برگیڈ کیل کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے نوتعینات برگیڈیئر نے بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار اداکرنے کاعزم کیاہے۔ بیروزگار،معذور افراد جنہیں ان کی دہلیز پر باعزت رزق کے زرائع دکانوں میں سوداسلف مہیا کیاگیاہے انہوں نے اپنی جھولیاں اُٹھااُٹھا کر ان اداروں باالخصوص افواج پاکستان کے لیے دعائیں مانگی ہیں اور ملک وملت کی سلامتی کیلئے بھی نیک خوہشات کااظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں