115

متحدہ سادات پاکستان کے مرکزی رہنما رابطہ کونسل علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی نے علماء کرام اورعوام سے اپیل

متحدہ سادات پاکستان کے مرکزی رہنما رابطہ کونسل علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی نے علماء کرام اورعوام سے اپیل

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)متحدہ سادات پاکستان کے مرکزی رہنما رابطہ کونسل علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی نے علماء کرام اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مساجد اورگھروں کی چھتوں پر اذان دے کر اللہ تعالیٰ سے کرونا وائرس کی موذی وباء سے نجات کیلئے مدد طلب کریں۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اوقات میں اذان کی صورت میں اللہ اوراسکے رسول کے نام کو بلندکرنا ایک مستحب عمل ہے

جو خیر وبرکت کا باعث ہے۔اس نازک صورتحال میں ہمیں ہر اس عمل کی طرف توجہ کرنی چاہیے جو اللہ اوراسکے رسول کی رضا کاباعث ہوسکتا ہے۔قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کیلئے جہاں حفاظتی تدابیر اختیار کرنا اورحکومتی اداروں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل ضروری ہے

وہیں اپنے خالق ومالک سے استغاثہ بھی ضروری ہے۔علماء کرام لوگوں میں اس وباء سے آگاہی بھی پیدا کریں اورانہیں رجوع الی اللہ کی دعوت بھی دیں۔ہمیں اس وباء سے بچنے کیلئے نماز پنجگانہ،تلاوت قرآن مجید،درود پاک اورتوبہ واستغفار کو معمول بنانا ہوگا۔اس مشکل گھڑی میں

اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کیلئے خدمت خلق بھی بہت بڑا زریعہ ہے۔ایسے لوگ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں،ہمیں ان کی مدد کیلئے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس جان لیواآفت کا مقابلہ کیا جاسکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں