117

پاکستان کورونا وائرس وباسے نمٹنے کیلئےہرممکن کوشش کررہا ہے،وزیراعظم عمران خان

پاکستان کورونا وائرس وباسے نمٹنے کیلئےہرممکن کوشش کررہا ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ایک فعال اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بات بل اینڈ میلینڈ اگیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف کیے جانے والے تازہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو اس وباء پرقابو پانے اور لوگوں خصوصاً آبادی کے انتہائی کمزور طبقوں کو لاک ڈائون کے دوران بھوک سے بچانے جیسے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے لوگوں اور کاروبار کو مدد فراہم کرنے کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا پیکج فراہم کیا ہے۔عمران خان نے اس سخت بحران کے دوران گیٹس فائونڈیشن اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا اور اس صورتحال سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے پر زوردیا۔

اس موقع پر بل گیٹس نے معاشی طورپر کمزورافراد کی زندگی اور روزگار بچانے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ۔وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی اپنی مشترکہ ذمہ داری پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہاگیا کہ پولیو ٹیمیں پولیو کے خاتمے کیلئے پیش

پیش طبی عملے کو کورونا وائرس کی بھی تربیت فراہم کررہی ہیں اور کورونا وائرس کے مریضوں کو چھونے والے افراد کا پتہ لگانے ، ان کے ٹیسٹ کرنے اور اس کا پھیلائو روکنے کیلئے روابط کے طریقوں میں مدد دے رہی ہے ۔کورونا وائرس وبا کے تناظر میں انہوں نے کہاکہ بچوں کو خصوصاً پولیو کی ویکسین دینے جیسے معمول کے پروگرام کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں