کورونا وباءکے باعث ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، کنول شوذب 97

کورونا وباءکے باعث ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، کنول شوذب

کورونا وباءکے باعث ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، کنول شوذب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات کنول شوذب نے کہاہے کہ اعداد و شمار سے واضح ہے کہ پاکستان میں وباءامریکہ اور یورپ سے زیادہ مہلک نہیں ، مئی کے بعد حکمت عملی کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وباءکے باعث ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں

اور ایک ماہ میں محاصل میں 119 ارب روپے کم ہوئے۔ کورونا کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ہمیں صحت کے شعبے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہے اس وقت ملک بھر میں 35 کورونا وائرس سے متاثرہ 35 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں