57

شیخوپورہ، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے عبدالحمید کی بروقت کارروائی

شیخوپورہ، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے عبدالحمید کی بروقت کارروائی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے عبدالحمید کی بروقت کارروائی- ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کی زیر نگرانی شیخوپورہ کچہری سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے- اس حوالے سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے عبدالحمید نے بروقت کارروائی کی ہے

اور کچہری میں موجود گاڑی سے کلاشنکوف، پسٹل و دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور دو ملزمان موقع سے گرفتار ہوچکے ہیں- ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن راٸے عبدالحمید نے بیوروچیف فائرسٹون نیوز شیخ محمد طیب کو ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تاریخ پیشی پر آئے تھے جن کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے

مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے- ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی- ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن راٸے عبدالحمید اور ان کی ٹیم کو بروقت کاروائی پر شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں