چیف جسٹس آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈے کا نوٹس لیں،کیپٹن عاصم ملک 45

چیف جسٹس آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈے کا نوٹس لیں،کیپٹن عاصم ملک

چیف جسٹس آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈے کا نوٹس لیں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس ملکی اداروں، خصوصا پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بعض وطن فروش لوگوں کی غلط پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے، ایسے لوگ پاکستان کے لیے ناسور ہیں، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے خلاف بعض سیاسی ورکرز انتہائی گمراہ کن اور غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں

جس کی میں ناصرف شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف از خود نوٹس لیں اور ملک کے اداروں خصوصا” پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف ملک دشمن عناصر کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف کارروائی کریں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کی جاسکتی

وہ پاک فوج کے سربراہ ہیں اور ملک کی سرحدوں کی نگہبان کی کردار کشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، چیف جسٹس ایسے عناصر کے خلاف سخت نوٹس لیں اور ان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں